انٹرکالجیٹ والی بال چیمپئن شپ آئی ایم سی بی ،ایچ ایٹ اسلام آباد کی ٹیم نے جیت لی

 انٹرکالجیٹ والی بال چیمپئن  شپ آئی ایم سی بی ،ایچ ایٹ  اسلام آباد کی ٹیم نے جیت لی

اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)فیڈرل بورڈ انٹرکالجیٹ والی بال چیمپئن شپ آئی ایم سی بی ،ایچ ایٹ اسلام آباد کی ٹیم نے جیت لی۔۔

آغوش کالج مری نے دوسری جبکہ آئی ایم سی بی،ایف ٹین فور اسلام آبادنے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اسلام آباد ماڈل کالج فاربوائز ، گلی نمبر17، آئی ٹین ون اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ کے زیراہتمام منعقدہ چیمپئن شپ میں 8ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹس کی 28 ٹیموں نے حصہ لیا۔ مہمان خصوصی کوارڈنیٹر سوشل سائنسز مائی یونیورسٹی ڈاکٹر ملک حکم دادخان نے وائس پرنسپل صابرعلی خان کے ہمراہ جیتنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں