ایک رن کے عوض آسٹریلین ٹیم نے 8 وکٹیں گنوادیں

ایک رن کے عوض آسٹریلین  ٹیم نے 8 وکٹیں گنوادیں

میلبرن(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کے ون ڈے کپ میں مقامی ٹیموں کے درمیان میچ میں تسمانیہ نے ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کے ایک رن کے عوض 8 وکٹیں لیکر سب کو چونکا دیا۔پرتھ میں کھیلے گئے۔۔

 میچ میں ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کی پہلی وکٹ 10 جبکہ دوسری وکٹ 45 رنز پر گری، بعدازاں 52 پر تیسرا نقصان برداشت کرنا پڑا تاہم 53 کے مجموعی سکور پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ویسٹرن آسٹریلیا کی ٹیم کے 6 کھلاڑی صفر پر پویلین لوٹے جبکہ تسمانیہ کے بولر بیو ویبسٹر نے اتنے ہی کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا جبکہ انکے ساتھی بلی اسٹین لیک نے بھی 3 وکٹیں حاصل کیں۔تسمانیہ کی ٹیم نے ہدف 8.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں