واپڈا نے کومبیکس روشن خان نیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی

واپڈا نے کومبیکس روشن خان نیشنل سکواش چیمپئن شپ جیت لی

کراچی(سپورٹس ڈیسک )پاکستان واپڈا کی مینز کی سکواش ٹیم نے "کومبیکس روشن خان نیشنل ٹیم مینز سکواش چیمپئن شپ" کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا جبکہ آرمی نے ویمن ایونٹ جیت کر اپنے اعزاز کا کامیابی سے دفاع کیا ۔۔۔

پاکستان نیوی کے زیراہتمام مینز اسکواش چیمپئن شپ میں کھیلے گئے مردوں کے فائنل میں واپڈا نے آرمی کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1 سے شکست دی ، پہلے میچ میں آرمی کے اشعب عرفان نے واپڈا کے نور زماں کو1-3 سے ہرایا،دوسرے میچ میں واپڈا کے عبداللہ نواز نے آرمی کے صدام الحق کیخلاف 1-3 سے کامیابی حاصل کی، تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں ناصر اقبال نے آرمی کے حزیفہ ابراہیم کو1-3 سے شکست دے کر واپڈا کو ٹائٹل جتوا دیا ،ایس ایل این جی پی نے ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، خواتین ایونٹ کے فائنل میں آرمی نے ٹاپ سیڈ واپڈا کو 0-3 سے اپ سیٹ شکست دی ، پہلے فائنل میں آرمی کی فائزہ ظفر نے واپڈا کی مہوش علی کو 0-3 سے ہرایا جبکہ دوسرے فائنل میں مدینہ ظفر نے صائمہ شوکت کو 0-3 سے قابو کیا،زینب خان کو نور العین کے خلاف واک اوور مل گیا، سندھ کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی ،تقسیم انعامات کی تقریب کے مہمان خصوصی سکواش لیجنڈ اور سابق عالمی چیمپئن جہانگیر خان نے کومبیکس سپورٹس کے سی ای او عمر سعید کے ہمراہ کھلاڑیوں میں میڈلز، ٹرافیز جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے ممبران میں سونیئرزتقسیم کئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں