اوپن پولو چیمپئن شپ ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیم نے جیت لی
لاہور( سپورٹس ڈیسک )لاہور پولو کلب کے زیراہتمام13 ویں لاہور اوپن پولو چمپئن شپ ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی ٹیم نے زبردست مقابلے کے بعد ایف جی /دین پولو کو 5-4 سے ہرا کر جیت لیا۔
فائنل میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز اور ایف جی /دین پولو کے درمیان زبردست میچ ہوا جس کا فیصلہ آخری لمحوں میں ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کے حق میں ہوا جو انہوں نے 5-4 سے جیتا۔ ماسٹر پینٹس /نیوایج کیبلز کی طرف سے لا ابی لینڈا اور المان جلیل اعظم نے دو ،دو اور بلال حئی نے ایک گول سکور کیا۔ ایف جی/دین پولو کی طرف سے راجہ میکائل سمیع اور ثاقب خان خاکوانی نے د و دو گول سکور کیے ۔ قبل ازیں سب سڈری فائنل میں آئی ایس /ایس کیو/پلاٹینم ہومز نے پی بی پولو کو 4-1 سے ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔