بھارت اور آسٹریلیا کا چوتھاٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل
میلبرن (سپورٹس ڈیسک )بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان جاری چوتھاٹیسٹ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔۔۔
آسٹریلیا نے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے چوتھے روز اپنی دوسری اننگز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنا لیے اور اسے بھارت پر 333 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہو گئی ، مارنس لابوشین 70 اور کپتان پیٹ کمنز 41 رنز بنا کر نمایاں رہے ، نیتھن لائن 41 اور سکاٹ بولانڈ 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔ بھارت کی طرف سے جسپریت بمراہ نے چار اور محمد سراج نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔ اس سے قبل بھارت کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 369 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اسے 105 رنز خسارے کا سامنا کرنا پڑا ، نتیش کمار ریڈی نے 114 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی ، پیٹ کمنز ، سکاٹ بولانڈ اور نیتھن لائن نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔