پی ایس ایل 10، انگلینڈ کے پیسر لیوک ووڈ ڈرافٹ میں شامل

پی ایس ایل 10، انگلینڈ کے پیسر لیوک ووڈ ڈرافٹ میں شامل

لاہور (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر لیوک ووڈ نے پاکستان سپر لیگ کے 10ویں ایڈیشن کیلئے ۔۔

باضابطہ طور پر پلیئر ڈرافٹ میں جوائن کر لیا ہے ۔پی ایس ایل انتظامیہ نے لیوک ووڈ کی شمولیت کا اعلان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان کے بہترین آؤٹ ہونے کی ایک نمایاں ریل شیئر کرتے ہوئے کیا۔ووڈ فرنچائز کرکٹ میں ایک مطلوبہ کھلاڑی ہیں، جو اس سے قبل آئی پی ایل، بی بی ایل، بی پی ایل، اور آئی ایل ٹی 20 جیسی ٹاپ لیگز میں حصہ لے چکے ہیں۔ وہ دو ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میں بھی انگلینڈ کی نمائندگی کر چکے ہیں،وہ پی ایس ایل میں بھی پشاور زلمی کے ساتھ دو سیزن کھیل چکے ہیں ، انہوں نے 12 میچوں میں 30.30 کی اوسط سے 13 وکٹیں حاصل کیں۔ووڈ پی ایس ایل 10کیلئے رجسٹر ہونیوالے چھٹے انگلش کھلاڑی اور 16ویں بین الاقوامی کرکٹر بن گئے ہیں۔

دیگر غیرملکی کھلاڑیوں میں ایلکس کیری،عثمان خواجہ،کوربن بوش،ریلی روسو،کولن منرو،ڈیرل مچل،ٹام کوہلرکیڈمور،ٹام کیورن،ڈیوڈ ولی،دیوڈ میلان،جیسن رائے ،شکیب الحسن،مستفیض الرحمن اورسکندر رضاشامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں