قائداعظم ٹرافی ،سیالکوٹ اور پشاور کا فائنل آج شروع

قائداعظم ٹرافی ،سیالکوٹ اور پشاور کا فائنل آج شروع

کراچی(سپورٹس ڈیسک) سیالکوٹ اور پشاور کی ٹیمیں آج سے پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کے 68 ویں ایڈیشن کے فائنل میں مدمقابل ہونے والی ہیں۔

فاتح ٹیم کو 75 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے جبکہ رنراپ ٹیم کو40 لاکھ روپے ملیں گے ، یہ پانچ روزہ فائنل یوبی ایل سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا جائے گا۔میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔سیالکوٹ پشاور اور لاہور وائٹس کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپ میں سرفہرست رہنے کی وجہ سے سہ فریقی مرحلے میں پہنچی تھیں جہاں سیالکوٹ نے دو میں سے ایک میچ جیتا ایک ڈرا ہوا اور اس نے سب سے زیادہ 36 پوائنٹس حاصل کیے ۔ پشاور نے دو میں سے ایک میچ جیتا اور ایک میں اسے شکست ہوئی اس طرح وہ 25 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔لاہور وائٹس کی ٹیم ایک میچ ڈرا اور ایک شکست کے سبب13 پوائنٹس حاصل کرسکی۔ اسطرح سیالکوٹ اور پشاور نے فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔سیالکوٹ اور پشاور دونوں ٹیمیں گروپ مرحلے میں ناقابل شکست رہی تھیں۔ دونوں نے پانچ میں سے تین میچز جیتے تھے جبکہ دو ڈرا ہوئے تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں