راشد نسیم نے سال میں 40ورلڈ ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کردی

راشد نسیم نے سال میں 40ورلڈ  ریکارڈ قائم کرکے تاریخ رقم کردی

لاہور (سپورٹس ڈیسک)راشد نسیم پاکستانی تاریخ میں ایک سال کے دوران سب سے زیادہ 40 ریکارڈز توڑنے میں کامیاب ہوگئے ۔۔

سال 2024 میں ان کے 28 ریکارڈز گنیز بک نے منظور کرلیے ، سرٹیفکیٹ بھی جاری کردئیے گئے ، مختلف کیٹیگریز کے 12 سے زائد ریکارڈ کے رزلٹ کا انتظار ہے ۔ انفرادی طور پر 125 ریکارڈز بنانے والے پاکستانی مارشل آرٹس کھلاڑی راشد نسیم 2024 میں بھی سرفہرست جبکہ 2024 میں ان کے 3 ریکارڈ کو دنیا کے سب سے بہترین ریکارڈز کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں