ویمنز انڈر 19ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع
کراچی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔
کھلاڑیوں اور کوچنگ سٹاف نے سال نو کی آمد پر پریکٹس سے قبل خصوصی دعا کی۔پاکستان ویمنز انڈر 19 ٹیم کی کھلاڑیوں نے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر نیشنل سٹیڈیم کراچی میں پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نے صبح اور سہ پہر دو پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔مارننگ سیشن میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور رننگ بٹوین وکٹ کی پریکٹس کی۔کھلاڑیوں نے آفٹر نون سیشن میں فیلڈنگ اور با لنگ کے تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔تربیتی کیمپ کی نگرانی ہیڈ کوچ محسن کمال نے کی۔اسٹنٹ کوچ محمد حنیف ملک اور فیلڈنگ کوچ ناہیدہ خان نے کھلاڑیوں کو ٹپس دیں۔انڈر 19 ویمنز ٹیم کا تربیتی کیمپ 9 جنوری تک جاری رہے گا، ٹیم 10 جنوری کو براستہ دئبی ملائشیا روانہ ہو گی۔