قائد اعظم ٹرافی کا فائنل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

قائد اعظم ٹرافی کا فائنل فیصلہ کن مرحلے میں داخل

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر ) پشاور اور سیالکوٹ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان قائد اعظم ٹرافی کا فائنل فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ۔۔

ٹائٹل جیتنے کے لیے سیالکوٹ کو 114 رنز اور پشاور کو 5 وکٹیں درکار ہیں ، تیسرے روز کھیل کے اختتام پر سیالکوٹ نے 173 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 5 وکٹوں پر 59 رنز بنا لیے ، نیاز خان نے 20رنزدیکر 4 وکٹیں حاصل کیں ، فائنل کے تیسرے روز پشاور کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 159 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ، معاذ صداقت 57 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، صاحبزادہ فرحان 5 ، اسرار اﷲ 6 ، نبی گل 3 ، مہران ابراہیم 32 ، زبیر خان 28 ، ابوذر طارق 4 ، کپتان ساجد خان 8 جبکہ نیاز خان اور ہلال احمد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے ، محمد عامر خان 13 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ، سیالکوٹ کی جانب سے فاسٹ بالر علی رضا نے 7 وکٹیں حاصل کیں ، پہلی اننگز میں 15 رنز کی برتری کی بدولت پشاور نے سیالکوٹ کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف دیا لیکن نیاز خان کی تباہ کن باؤلنگ کے نتیجے میں سیالکوٹ کی 5 وکٹیں صرف 59 رنز پر گر گئیں ، عاشر محمود 8 ، اذان اویس 19، محسن ریاض صفر، محمد ہریرہ 18 اور محمد ولید ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے ، کپتان عماد بٹ اور احسن حفیظ بھٹی کھاتہ کھولے بغیر وکٹ پر موجود ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں