نیشنل ٹینس چیمپئن شپ :ڈبلزکاٹائٹل محمد شعیب اور مزمل مرتضی نے جیت لیا

نیشنل ٹینس چیمپئن شپ :ڈبلزکاٹائٹل  محمد شعیب اور مزمل مرتضی نے جیت لیا

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) محمد شعیب اور مزمل مرتضی نے دسویں بیگم کلثوم سیف اﷲ خان نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔

مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے یوسف خلیل اور دوسرے سیمی فائنل میں مزمل مرتضی نے عقیل خان کو ہراکرفائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ فائنل آج کھیلا جائے گا۔ مینزڈبلز کے فائنل میں محمد شعیب اور مزمل مرتضیٰ نے برکت اﷲ اور یوسف خلیل کو 6-2 اور 6-1 سے ہرا کر ڈبلز کا ٹائٹل جیت لیا۔بوائز انڈر18 فائنل میں ابوبکر طلحہ نے بلال عاصم کو6-4 اور 6-4 سے ہرا کر ٹائٹل جیت لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں