’’افسوس ہوگا ‘‘،پیٹ کمنز کا کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی افواہ پر تبصرہ
سڈنی (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر بیان کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔
پیٹ کمنز نے ویرات کوہلی کو ایک بہترین حریف قرار دیتے ہوئے ا کہ اگر یہ بارڈر گاوسکر ٹرافی واقعی کوہلی کا آخری آسٹریلوی دورہ ہے تو انہیں افسوس ہوگا۔ ویرات کوہلی کے ساتھ کھیلنے کا ہمیشہ لطف آیا۔ وہ پچھلی ایک دہائی سے سٹار بیٹرز میں شامل رہا ہے ۔ ان کا وکٹ لینا کھیل جیتنے کی طرف ایک بڑا قدم ہوتا ہے ، اس لیے اگر یہ اس کی آخری سیریز ہے تو افسوس ہوگا۔