پاکستان ویمن لیکروس ٹیم فروری میں جاپان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(سپورٹس روپرٹر )پاکستان ویمن لیکروس ٹیم فروری میں جاپان کا دورہ کریگی ، قومی ٹیم جاپان میں انٹرنیشنل ٹریننگ کیمپ اور14سے 18فروری 2025تک منعقد ہونیوالی اوکیناوا اوپن لیکروس چیمپئن شپ میں شرکت کریگی۔۔۔
جس کیلئے پاکستان لیکروس فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل ویمن ٹیم کا ٹریننگ کیمپ رواں ہفتے اسلام آباد میں شروع کیا جائے گا۔ پاکستان لیکروس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طیفور زرین نے بتایا کہ اسلام آباد لیکروس ایسوسی ایشن نے نیشنل ٹریننگ کیمپ کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی ہے ۔ یہ کیمپ دو مراحل میں شروع کیا جارہاہے ، پہلے مرحلے میں راولپنڈی، اسلام آباد سے تعلق رکھنے والی اور اسلام آباد لیکروس ٹیم کی کھلاڑی آج کیمپ کمانڈنٹ کو رپورٹ کریں گی اورکل سے باقاعدہ ٹریننگ شروع کی جائے گی ۔