برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ پاکستان کے سہیل عدنان نے جیت لی

برٹش جونیئر سکواش چیمپئن شپ پاکستان کے سہیل عدنان نے جیت لی

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کے سہیل عدنان نے برٹش جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ جیت لی۔سہیل عدنان نے انڈر 13 کیٹیگری کے فائنل میں مصر کے ٹاپ سیڈ پلیئر کو شکست دی۔

پاکستانی پلیئر نے معیز تعمیر المغازی کے خلاف 1-2 کے خسارے سے کم بیک کرکے 2-3 سے مقابلہ جیتا۔ انکی جیت کا سکور 11-5، 5-11، 11-6، 7-11، 5-11 رہا۔ واضح رہے کہ 18 سال بعد کسی پاکستانی پلیئر نے برٹش جونیئر انڈر 13 کا ٹائٹل جیتا ہے ۔ ان سے قبل 2007 میں ناصر اقبال نے آخری مرتبہ برٹش جونیئر انڈر 13 کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ سہیل عدنان نے چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، انکی جیت پاکستان کے لیے اعزاز ہے ۔ مستقبل میں سہیل عدنان کی مزید کامیابیوں کے لیے دعاگو ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں