چیمپئنز ٹرافی: انگلینڈکے افغانستان کیخلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ
لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کے سیاستدانوں اور 160 ارکانِ پارلیمنٹ نے چیمپئنز ٹرافی میں افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔
جیریمی کاربن، نائیجل فراگ سمیت 160 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ نے انگلش کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے خط لکھ لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ای سی بی سے گزارش کرتے ہیں کہ افغان خواتین سے یکجہتی کا مضبوط پیغام دیں، افغانستان کے ساتھ میچ کا بائیکاٹ ظلم کے خلاف عدم برداشت کا واضح پیغام ہوگا۔ 26 فروری کو افغانستان کے خلاف گروپ میچ کھیلنے سے انکار کیاجائے ۔ای سی بی کے چیف ایگزیکٹو رچرڈ گولڈ نے کہا ہے کہ افغانستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کا یک طرفہ فیصلہ نہیں کرسکتے ،تمام ممبر ممالک کے ساتھ مشترکہ فیصلے کی حمایت کریں گے ، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ طالبان کے خواتین کے ساتھ سلوک کی سخت مذمت کرتا ہے ۔ کرکٹ بہت سے افغان شہریوں کے لیے امید کا ایک ذریعہ ہے ۔