نیشنل جمپ روپ اینڈ روپ سکیپنگ چیمپئن شپ کا 12اپریل سے آغاز

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)پاکستان جمپ روپ اینڈ روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام تیسری نیشنل جمپ روپ اینڈ روپ سکیپنگ چیمپئن شپ 12 اپریل سے ایس ایس بی گلشن اقبال کراچی میں شروع ہو گی۔
پاکستان جمپ روپ اینڈ روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں مختلف بھر مختلف ڈیپارٹمنٹس اور صوبوں کے علاوہ آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے ۔
چیمپئن شپ میں فائنل مقابلے 13 اپریل کو ہونگے جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں ، میڈلز اور اسناد تقسیم کی جائیں گی ۔