امام الحق انجری کے باعث پہلے ون ڈے سے باہر رہے

نیپیئر(سپورٹس ڈیسک ) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے سے باہر رہے ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق امام الحق پریکٹس کے دوران دائیں پاؤں میں انجری کا شکار ہوئے تھے جس کی وجہ سے وہ نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہوسکے ۔