آئی جی اسلام آباد کی باکسر کانسٹیبل علی نواز سے ملاقات، حوصلہ افزائی کی

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی نیشنل لیول گولڈ میڈلٹ باکسر کانسٹیبل علی نواز سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔۔
آئی جی اسلام آباد نے کانسٹیبل علی نواز کی حوصلہ افزائی کی ،انہوں نے باکسر علی نواز کو ادارے کی طرف سے امریکہ جانے کیلئے مکمل معاونت کی، تعریفی سرٹیفکیٹ ،شیلڈ اور انعام بھی دیا۔ سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد پولیس کا فخر نیشنل باکسر اسٹیٹ اینڈ ڈسٹرکٹ گولڈ میڈلسٹ کانسٹیبل علی نوازکو اپنے دفتر مدعوکیا ۔
اور اس کی حوصلہ افزائی کی،باکسنگ کی فیلڈ میں ملک پاکستان اور اسلام آباد پولیس کا نام روشن کرنے والے پرعزم باکسنگ پلیئر جو اب ''World Police and fire Games 2025'' میں شرکت کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں۔