انڈر 23ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کیلئے سندھ حکومت کے 3کروڑ کے فنڈز جاری

انڈر 23ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کیلئے  سندھ حکومت کے 3کروڑ کے فنڈز جاری

کراچی (سپورٹس ڈیسک )سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے حکومتِ سندھ کی جانب سے انڈر 23 ورلڈ سکواش چیمپئن شپ کے لیے 3 کروڑ روپے کا چیک صدر سندھ سکواش ایسوسی ایشن عدنان اسد کے حوالے کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس ٹورنامنٹ میں 30 سے زائد ممالک کے کھلاڑی شرکت کریں گے اور 60 ہزار ڈالرز انعامی رقم ہو گی،اس موقع پر شرجیل میمن نے کہاکہ انڈر 23 سکواش چیمپئن شپ کے انعقاد سے دنیا بھر سے کھلاڑی کراچی آئیں گے ، جو عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرے گا۔ 

شرکاء میں 22 ممالک کی خواتین کھلاڑی بھی شامل ہیں، یہ چیمپئن شپ 7 روز تک 80 ممالک میں لائیو دکھائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں