آئی پی ایل فرنچائز پر پیٹ کمنز اور محمد شامی کو تباہ کرنے کا الزام

ممبئی (سپورٹس ڈیسک )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی پی ایل فرنچائز پر پیٹ کمنز اور محمد شامی جیسے بولرز کو تباہ کرنے کا الزام عائد کردیا۔۔
سن رائزر حیدرآباد کی لکھنؤ جائنٹس سے شکست کے بعد مائیکل وان نے کہاکہ ہم حیدرآباد کی بیٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ وہ بڑے سکورز بناتے ہیں لیکن انھیں بیٹنگ کے علاوہ بولرز کا خیال رکھنا ہوگا کہ ان کے بولرز اپنا اعتماد نہ کھو دیں۔ان کے بولرز اس روڈ پر بولنگ کررہے ہیں، آپ ان کے بولرز کے اعداد و شمار دیکھیں، پیٹ کمنز اور محمد شامی جیسے بولرز کو اتنی مار پڑرہی ہے ۔ایڈم زامپا کو بھی بیٹرز نے بری طرح دھویا، اس لیے آپ کو اپنے بولنگ اٹیک کے حوالے سے کافی محتاط رہنا ہوگا۔اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے بولرز ہوم وینیو پڑ صرف کسی سڑک پر بولنگ نہ کریں، ٹیم چاہے گی کہ وہ پرفارمنس دکھائیں مگر وہ ڈیلیور نہیں کرسکیں گے کیوں کہ ان میں اعتماد کی کمی ہوگی۔