بنگلہ دیش کی پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق

بنگلہ  دیش  کی پاکستان  میں  ون  ڈے  میچز  نہ کھیلنے  کی تصدیق

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان میں ون ڈے میچز نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے آفیشل کے مطابق فیوچر ٹور پروگرام کی سیریز ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اس سیریز میں ون ڈے میچز نہیں ہوں گے بلکہ تمام ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے ۔اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹی ٹونٹی ایشیا ء کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی تیاری کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔اس سے قبل بنگلادیش کے دورہ پاکستان میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز شامل تھے تاہم اب سیریز 5 ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل ہوگی۔بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے مئی میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے جبکہ پاکستان ٹیم جولائی میں بنگلادیش کا دورہ کرے گی جہاں 3 ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے ۔اس اضافی سیریز کا فیصلہ دونوں کرکٹ بورڈز کے حکام نے چیمپئنز ٹرافی کے دوران ملاقات میں کیا تھا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی ٹونٹی میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو کھیلے جائیں گے ۔ایشیا ء کپ 2025 کی میزبانی بھارت نے کرنی ہے جبکہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 کے بھارت اور سری لنکا مشترکا میزبان ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں