پی ایس ایل،آن لائن ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہو گی

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سے شروع ہو گی۔
کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹکٹیں جمعرات کو سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے جبکہ فزیکل ٹکٹوں کی فروخت 7 اپریل سے نجی کوریئر سینٹرز پر شروع ہو گی۔ آن لائن بک کی گئی ٹکٹیں نجی کوریئر کے مقرر کردہ پک اپ مراکز سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔