پاکستان ،نیوزی لینڈ دوسرا ون ڈے 2اپریل کو کھیلا جائے گا

ہیملٹن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 2 اپریل بروزبدھ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔
میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے ۔نیپئر میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 73 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔