پی ایس ایل‘پشاور میں نمائشی میچ منسوخ

لاہور (آئی این پی)کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سے قبل پشاور میں 8 اپریل کو ہونے والا نمائشی میچ منسوخ کردیا۔
گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کے نمائندوں نے کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سٹیڈیم میں سہولیات کا جائزہ لیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق سٹیڈیم میں کیچ کے لیے سہولیات کو ناکافی قرار دیا گیا۔