سفیان مقیم کا12ویں نمبر پر سب سے زیاہ انفرادی سکور بنانے کا اعزاز

لاہور(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں سفیان مقیم نے 12ویں نمبر پر سب سے زیاہ انفرادی اسکور کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
اس میچ میں 12ویں پوزیشن پر بیٹنگ کیلئے سفیان مقیم آئے اور10 گیندوں پر 1 چھکے اور چوکے کی مدد سے 13 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے ۔دوسری جانب 11ویں نمبر کے بیٹر نسیم شاہ نے بھی میچ میں 51 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ محمد عامر کا اسی نمبر پر 58 رنز کا ریکارڈ توڑنے سے محض 7 رنز پیچھے رہ گئے ۔