پی ایس ایل ـ کے پچھلے ایڈیشن کی غلطیوں پرقابوپائیں گے :سکندررضا

پی ایس ایل ـ کے پچھلے ایڈیشن کی غلطیوں پرقابوپائیں گے :سکندررضا

لاہور(سپورٹس ڈیسک )لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے ، ہمیں لگتا ہے کہ اس سیزن میں ہم اچھا کرینگے۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

پچھلے ایڈیشن میں ہم سے غلطیاں ہوئیں اب غلطیوں پر قابو پانا ہے ، زیادہ تر کھلاڑی اکٹھے کھیل رہے ہیں اسی وجہ سے کلچر اور ماحول بڑا اچھا ہے ، سب ایک فیملی کی طرح ہیں جس سے ڈریسنگ روم میں فائدہ ہوتا ہے ، گراؤنڈ اور گراؤنڈ سے باہر اچھے کلچر کی وجہ سے بیک ٹو بیک ٹرافی جیتی ہیں، راشد خان ہمارے لیے ایک فیملی کی طرح ہیں ہماری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں، راشد خان کی کمی پوری نہیں کی جا سکتی، تاہم ان کی جگہ جو سپنر لیا ہے وہ بھی باصلاحیت ہے ۔ فخرزمان کی واپسی خوشی کی بات ہے ، دعا کریں کہ وہ فٹ رہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں