یوم تکبیر آل پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ فیصل آباد کبڈی کلب نے جیت لیا
فیصل آباد (سپورٹس ڈیسک )ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام یوم تکبیر آل پنجاب کبڈی ٹورنامنٹ فیصل آباد کبڈی کلب نے جیت لیا۔
ٹورنامنٹ ملک پور کبڈی سٹیڈیم میں ہوا جس میں پنجاب بھر سے ساہیوال،لاہور،گجرات اور فیصل آباد کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ پہلا میچ ساہیوال اور لاہور کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا، ساہیوال نے لاہور کو 37/23 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے گجرات کو 42/29 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔فائنل میچ میں فیصل آباد نے دلچسپ مقابلے کے بعد گجرات کو45/27 سے ہرا کر چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کیا ۔