قومی کرکٹ ٹیم کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا تیسرا روز مکمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سکلز ڈویلپمنٹ کیمپ کا تیسرا روز بھی بھرپور سرگرمیوں کے ساتھ مکمل ہوا۔
کھلاڑیوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے ) میں کوچز کی نگرانی میں آؤٹ ڈور اور ان ڈور سیشنز میں بھرپور حصہ لیا۔ کیمپ کے دوران کھلاڑیوں نے صبح فیلڈنگ اور فٹنس سیشنز میں حصہ لیا۔ کوچنگ سٹاف کی زیر نگرانی بیٹرز اور بالرز نے اپنی تکنیکی خامیوں کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی۔ بیٹرز نے نیٹ میں بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی ۔