ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کیلئے 12 رکنی قومی ٹیم کااعلان

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ کے لئے 12 رکنی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کااعلان کردیا ۔ ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ 27 جون سے 4 جولائی تک کوریا میں کھیلی جائے گی۔
پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر ثمین ملک نے بتایا کہ 12 رکنی قومی ٹیم میں پیرسہ عباس، امانی فواد غریب، علینہ مایا غریب، لیا رضا شاہ، علیشا عامر نوید، اسرا عمر ملک، حلیمہ سکینہ صفدر، سرینا نسیم حسین، سمایا صفیہ احمد، سمیہ کوثر صفدر، جیسمین الزبتھ فاروق، فرح شیری راس راشد شامل ہیں جبکہ مدثر رزاق ٹیم مینیجر اور امانڈا آرلین، ہیڈ کوچ ہونگی۔ ہارونہ باریو زمان کو اسسٹنٹ منیجر/کوچ اور عرفان سعدیہ حسین کو پرائمری کیئر مقرر کیا گیا ہے ۔ چیمپئن شپ میں گیارہ ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ پاکستان اپنے گروپ بی میں پانچ لیگ میچ کھیلے گا۔ پاکستان اپنا پہلا میچ سعودی عرب کے ساتھ 27 جون کوکھیلے گا۔ دوسرا میچ 28 جون کو چائنیز تائپے کے ساتھ، تیسرا کوریا کے ساتھ 29 جون کو کھیلے گا۔