ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں آسٹریلیا کے دو اہم بیٹرز ٹیم سے باہر

لاہور(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلوی بیٹر مارنس لبوشین کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے ڈراپ کر دیا گیا۔۔۔
جبکہ سٹیون سمتھ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے ۔کرک انفو کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کی جگہ سیم کونسٹاس اور جوش انگلس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔25 جون کو بارباڈوس میں شروع ہونے والے ٹیسٹ سے پانچ روز قبل آسٹریلیا کی جانب سے ان تبدیلیوں کی تصدیق سے معلوم ہوتا ہے کہ کینگروز جنوبی افریقا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں کھلائی جانے والی بیٹنگ لائن سے کافی مختلف بیٹنگ کے ساتھ اتریں گے ۔