شاہین شاہ کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے :باسط علی
کراچی (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو شامل نہ کرنے پر باسط علی بول پڑے ۔
سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ کیا شاہین شاہ پاکستانی نہیں؟ کیا اس نے اپنی ٹیم کو پی ایس ایل چیمپئن نہیں بنوایا؟ کیا ٹورنامنٹ میں خود پرفارمنس نہیں دی؟ تو پھر کیوں اس کو قومی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا اور کیوں اس کے ساتھ مسلسل زیادتی کی جا رہی ہے ۔