سحرش شہزاد اور اسامہ ساجد پروفیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ کے فاتح

سحرش شہزاد اور اسامہ ساجد پروفیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ کے فاتح

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)سحرش شہزاد اور اسامہ ساجدملک نے پاکستان پروفیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ 2025ء کے ٹائٹل اپنے نام کرلئے ۔

 مدثر ہنگارین کلب کی سحرش شہزاد نے اپنی حریف افغانی باکسر کو ناک آئوٹ کرکے خواتین کا چیمپئن ٹائٹل جیتا جبکہ اسامہ ساجد ملک نے بھی اپنے حریف کو ناک آئوٹ کرکے بوائز کا ٹائٹل بیلٹ جیتا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پاکستان پروفیشنل باکسنگ فائٹ نائٹ 2025ء سیزن ون کا انعقاد شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں ہوا ،جس میں 10پروفیشنل اور 30امیچور فائٹس ہوئیں۔ سحرش شہزاد اور اسامہ ساجد ملک کے علاوہ علی ہمدانی، راجہ رمیز،وسیم ارشد،مہدخلیق، عاطف محبوب اور عجب گل نے بھی اپنی فائٹس میں کامیابی حاصل کی۔ مہمان خصوصی وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات ونشریات بیرسٹر دانیال چودھری نے ڈی ایس او شمس توحید عباسی، حافظ ثناء اللہ، ملک محمد ساجد اعوان ، علیم بٹ ودیگر آفیشلز کے ہمراہ انعامات تقسیم کیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں