ورلڈ ماسٹرز سنوکر:آصف اور شاہد نے میچز جیت لیے
لاہور(سپورٹس ڈیسک )بحرین میں پاکستان کے محمد آصف اور شاہد آفتاب نے ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے روز اپنے گروپ کے دونوں میچز جیت کر اگلے راؤنڈ تک ا پنی رسائی یقینی کر لی۔
محمد آصف نے پہلے میچ میں اومان کے ہیثم بن علی کو 3-0 سے ہرایا، دوسرے میچ میں آئر لینڈ کے جے چوپڑا کو مات دی۔شاہد آفتاب نے پہلے میچ میں مصر کے محمد نویر کو اور دوسرے میچ میں کویت کے عبداللّٰہ الیوسف کو زیر کیا۔ دونوں پلیئرز آج بھارتی پلیئرز سے مقابلہ کرینگے ۔