آئی سی سی اجلاس ، ایشیا کپ کا معاملہ اٹھائے جانیکا امکان

آئی سی سی اجلاس ، ایشیا کپ کا معاملہ اٹھائے جانیکا امکان

لاہور(سپورٹس ڈیسک)بھارتی میڈیا کو ایشیا کپ کے حوالے سے کسی پل چین نہیں آرہا اور اب دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے کل سے سنگاپور میں ہونے والے اجلاس میں ایشیا کپ کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا۔

کرکٹ کے دوسرے اہم امور پر تبادلہ خیال کے ساتھ آئی سی سی ارکان ایشیا کپ کے مستقبل کا فیصلہ بھی کریں گے ، اجلاس 17 سے 20 جولائی تک شیڈول ہے ۔آئی سی سی میٹنگز میں پی سی بی کے سید سمیر احمد کے ساتھ محسن نقوی کی بھی شرکت متوقع ہے ، بھارتی آفیشلز بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے ۔دوسری جانب، بھارتی میڈیا کئی دنوں سے ایشیا کپ کے پیچھے پڑا ہوا ہے اور اب آئی سی سی اجلاس کا نیا شوشہ چھوڑا ہے ۔بی سی سی آئی حکام اور بھارتی میڈیا مل کر ایشین کرکٹ کونسل اجلاس اور ایشیا کپ دونوں کو ملتوی کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں