وائٹ بال کرکٹ کی رینکنگ، فرحان ٹاپ 10 سے باہر

وائٹ بال کرکٹ کی رینکنگ، فرحان ٹاپ 10 سے باہر

بابراعظم کی9درجہ ترقی کے بعد30ویں پوزیشن ،شاہین شاہ کا 15واں نمبر

 دبئی (سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی نے مینز وائٹ بال کرکٹ کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے ۔ ون ڈے ٹیم رینکنگ میں آئی سی سی کے مطابق، بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے ۔آسٹریلیا دوسرے ، انگلینڈ تیسرے اور پاکستان ساتویں پوزیشن پر ہے ۔ ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں روہت شرما اپنی پہلی پوزیشن پر قائم ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل 3 درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ بابر اعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 5ویں پوزیشن پر چلے گئے ۔

ویرات کوہلی کا چھٹا نمبر برقرار ہے ۔ون ڈے بالرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان بدستور نمبر ون بولر ہیں۔پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجے نیچے آ کر 15ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ جبکہ ٹی ٹونٹی بیٹرز رینکنگ میں بابر اعظم نے شاندار واپسی کرتے ہوئے 9 درجے ترقی کے ساتھ 30ویں نمبر پر جگہ بنائی البتہ صاحبزادہ فرحان ٹاپ 10 سے باہر ہو کر 11ویں پوزیشن پر چلے گئے ۔ٹی ٹونٹی بالرز رینکنگ میں بھارت کے ورون چکرورتی نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔پاکستان کے ابرار احمد بدستور 8ویں نمبر پر موجود ہیں، جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 3 درجے ترقی کے بعد 13ویں پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں