35ویں نیشنل گیمز ،پنجاب نے 8میڈلز جیت لئے

35ویں نیشنل گیمز ،پنجاب  نے 8میڈلز جیت لئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) 35ویں نیشنل گیمز کراچی میں پنجاب نے 8میڈلز جیت لئے۔ تائیکوانڈو میں پنجاب نے 3سلور اور 5برانز میڈلز جیت لئے۔۔۔

پنجاب کے سیدسہیل عباس اور مریم اسلم نے سلورجبکہ انس، سندس زہرہ اور طیبہ خانم نے برانز میڈلز حاصل کئے ، اس طرح سکواش گرلز میں پنجاب نے اسلام آباد کو0-3سے شکست دے دی،پنجاب کی روشانہ، فجر اور عائشہ نے اسلام آباد کی فجر، عائشہ اور آئمہ فواد کو بآسانی ہرادیا۔ رگبی گرلز میں پنجاب نے بلوچستان کو 29-0جبکہ سندھ کو12-0سے ہرادیا۔ اسی طرح پنجاب نے خیبر پختونخوا کو بوائزرگبی میں 32-0سے شکست دے دی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں