حد سے زیادہ شراب نوشی،انگلش کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کافیصلہ

حد سے زیادہ شراب نوشی،انگلش کرکٹرز کیخلاف تحقیقات کافیصلہ

معاملے کا جائزہ لیں گے ،پلیئرز کے زیادہ الکوحل پینے کی توقع نہیں کی جا سکتی، راب کی

لندن (سپورٹس ڈیسک)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی جانب سے حد سے زیادہ شراب نوشی کرنے پر مینجنگ ڈائریکٹر راب کی نے تحقیقات کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔آسٹریلیا کے خلاف ایڈیلیڈ ٹیسٹ سے قبل انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے کوئنز لینڈ میں چھٹیاں منائیں، جہاں کھلاڑیوں کی تفریحی ساحلی مقام نوسا میں حد سے زیادہ شراب پینے کی خبریں سامنے آئی تھیں اس سلسلے میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مینجنگ ڈائریکٹر راب کی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم معاملے کا جائزہ لیں گے کہ اصل صورتحال کیا ہے ، اگر کھلاڑیوں نے حد سے زیادہ الکوحل پی ہے تو ضرور اس معاملے کو دیکھیں گے۔

راب کی نے کہا کہ کھلاڑیوں کے زیادہ الکوحل پینے کی کسی طور پر توقع نہیں کی جا سکتی، انگلینڈ کے کھلاڑی بڑا اچھا رویہ رکھتے ہیں اور میں نے چھٹیوں کے دوران بھی ایسے ہی رویے کا سنا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کھلاڑیوں کے رویے اور الکوحل پینے کے بارے میں پڑھا ہے ، اگر ایسا ہے تو یہ ناقابلِ قبول ہے ، ہم نوسا ٹرپ کے خلاف نہیں۔راب کی نے برینڈن میکلم کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اچھے کوچ ہیں، انکا ٹیسٹ کا ریکارڈ اچھا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں