بھارتی بورڈ کا انڈر19 ٹیم کی عبرتناک شکست پر تحقیقات کا فیصلہ
نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان سے ہارنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے اوسان خطا ہوگئے اورشدید دباؤ کے پیش نظر بدترین شکست پر تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان سے شکست قبول نہیں، کوچ رشی کیش کنیٹکر، کپتان آیوش مہاترے سے ناکامی کی وجوہات پوچھی جائیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ جونیئر ورلڈکپ سے پہلے آیوش مہاترے کو کپتانی سے ہٹانے کا امکان ہے ۔