قومی کرکٹ ترقی کی راہ پر گامزن :ڈائریکٹر آ پریشنز پی سی بی

قومی کرکٹ ترقی کی راہ پر گامزن :ڈائریکٹر آ پریشنز پی سی بی

ملک کے اداروں کوانڈر23 کی کرکٹ ٹیمیں بنانے کا کہا گیا ہے ،عبداللہ خرم

لاہور (سپورٹس ڈیسک)ڈائریکٹر کرکٹ آ پریشنز پاکستان کرکٹ بورڈ عبداللہ خرم نیازی نے کہاہے کہ کراچی کے کھلاڑیوں نے اچھی کرکٹ کھیل کر قائدِ اعظم ٹرافی جیتی ہے جس پر صدر ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی ندیم عمراور تمام زونل عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، کراچی کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اپنے شہر کے لوگوں کے لئے ٹورنامنٹ جیتا وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوآرڈینیٹر صدرآرسی اے کراچی اعظم خان کے ہمراہ ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی آ فس کے دورے کے موقع پر زونل آ فیشلز سے ملاقات میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی سرپرستی میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انھوں کہاکہ ملک کے اداروں کوانڈر23 کی کرکٹ ٹیمیں بنانے کا کہا گیا ہے جن کے قومی سطح پر ٹورنامنٹس کرائے جائینگے ،اس سے ملک کو ریجنز سے نئے کھلاڑی ملیں گے اورپی سی بی ان کھلاڑیوں کو اکیڈمیز میں تربیت دے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں