نسلی تعصب کا سامنا کیا،عثمان خواجہ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

 نسلی تعصب کا سامنا کیا،عثمان خواجہ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

سڈنی ٹیسٹ آخری ، آسٹریلیا کیجانب سے کھیلنے والے پہلے مسلمان کرکٹر تھے ماضی میں نسلی تعصب کا سامنا رہا، شناخت چھپانے کی کوشش کرنی پڑتی تھی،کرکٹر

سڈنی (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلیا کے ٹیسٹ کرکٹر عثمان خواجہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، وہ ایشیز سیریز کا سڈنی میں پنک ٹیسٹ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے ۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ سے فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کرنے والے عثمان خواجہ 88 واں ٹیسٹ کھیل کر ریٹائر ہوں گے ۔39 سالہ عثمان خواجہ نے 2011 میں ڈیبیو کیا، انہوں نے 15 سالہ ٹیسٹ کیرئیر میں 6 ہزار سے زائد رنز بنائے وہ آسٹریلیا کے پہلے پاکستان میں پیدا ہونے والے اور پہلے مسلمان ٹیسٹ کرکٹر ہیں۔

دریں اثنا عثمان خواجہ نے سابق آسٹریلوی کرکٹرز اور میڈیا پر نسلی امتیاز کے سلوک کا ذکرتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں انہیں نسلی تعصب کا سامنا رہا، اپنی شناخت چھپانے کی کوشش کرنی پڑتی تھی۔ کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے خود کو دوسروں جیسا دکھانے کی کوشش کی، مگر اس کے باوجود انہیں بار بار ٹیم سے باہر کیا گیا۔ مجھے مسلمان ہونے کی وجہ سے کہا گیا تم آسٹریلیا کیلئے نہیں کھیل سکو گے ، لیکن آج میں یہاں بیٹھا ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں