ٹی 20 ورلڈ کپ،جنوبی افریقی سکواڈ کا اعلان، کئی بڑے نام ٹیم سے باہر
کیپ ٹاؤن(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقا نے مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ کگیسو ربادا کی انجری کے بعد واپسی ہوئی ہے۔
ٹرسٹین سٹبز ورلڈکپ کیلئے ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے ۔ سکواڈ میں ایڈن مارکرم (کپتان)، کوئنٹن ڈی کوک ، ڈیوڈ ملر، کیشو مہاراج، مارکو جینسن، اینرک نوکیا، لنگی نگیڈی، ربادا، ڈیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، جیسن سمتھ، کوربن بوش، کوینا مافاکا، جارج لنڈے اور ڈونوون فریرا شامل ہیں۔ 7 کھلاڑی پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کھیلیں گے ۔