فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی ریاض پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ کی ٹرافی ریاض پہنچ گئی

ریاض(سپورٹس ڈیسک)فیفا ورلڈ کپ 2026 کی ٹرافی اپنے عالمی سفر کے پہلے مرحلے میں ریاض پہنچ گئی ۔

 فٹبال ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل ٹرافی کا سفر سعودی دارالحکومت ریاض سے شروع ہوا ۔ 150 دن کے اس پروموشنل ٹور میں مختلف براعظموں کے 30 ملکوں میں 75 مقامات پر ٹرافی کی رونمائی کی جائے گی۔مملکت میں فٹبال شائقین کو ٹرافی کو قریب سے دیکھنے اور اس کیساتھ یاد گار تصویر لینے کا موقع ملے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں