ڈنگرکہنے پر معذرت کر لی
لاہور(آن لائن) سابق کپتان وسیم اکرم کو سال نو پر پاکستانیوں کو دئیے گئے مشورے ‘‘ڈنگروں کی طرح کھانا چھوڑ دیں’’ پر شدید تنقید کے بعد معذرت کرنا پڑ گئی۔۔۔
یاد رہے کہ ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد وسیم اکرم پر پاکستانیوں کو ‘‘ڈنگر’’ کہنے پر شدید تنقید کی جا رہی تھی۔حالیہ تنقید کے بعد وسیم اکرم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہوں نے اپنے سابقہ بیان پر اُن لوگوں سے معذرت کی ہے جنہیں اُن کے الفاظ برے لگے ، ساتھ ہی وسیم اکرم کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ ہماری باتیں پکڑ لیتے ہیں، خامیاں نکالنا جانتے ہیں لیکن جو اصل پیغام ہے اس پر دھیان نہیں دیتے ۔یاد رہے وسیم اکرم نے پاکستانیوں کو بے حساب اور بے وجہ کھانے کے نقصانات سے بھی آگاہ کیا تھا۔