فٹبال جنون میں مبتلا اٹلی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ڈیبیو کیلئے تیار
ملک میں قدرتی پچز سے محروم ٹیم پہلا میچ جیتنے کیلئے پر امید ، اطالوی کرکٹ فیڈریشن
روم(سپورٹس ڈیسک)اٹلی اپنے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے ڈیبیو کیلئے تیاری کر رہا ہے ، امید ہے کہ اگلے مہینے مضبوط مظاہرہ اس کھیل کو فٹ بال کے جنون میں مبتلا ملک میں مقبول ثقافت کو توڑنے میں مدد دے گا جس میں کرکٹ کی قدرتی پچ نہیں ہے ۔ برطانوی، آسٹریلوی، جنوبی ایشیائی اور جنوبی افریقی نسل کے کھلاڑیوں پر مشتمل دنیا میں 28ویں نمبر پر موجود ٹیم جولائی میں یورپی کوالیفائرز میں سکاٹ لینڈ کو شکست دے کر 20 ٹیموں کے ورلڈ کپ تک رسائی حاصل کرنیوالی سب سے کم درجہ بندی والی ٹیم بنی۔
اطالوی کرکٹ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل لوکا برونو مالاسپینا نے کہا کہ ہمارے پاس صرف مصنوعی پچز ہیں ہم وہ واحد ملک ہیں جو ورلڈ کپ میں قدرتی سطح کی پچ کے بغیر حصہ لے رہے ہیں۔ مالاسپینا نے مزید کہا ایف سی آر آئی کو درپیش سب سے بڑے کاموں میں سے ایک اطالوی آبادی کو کھیل کی وضاحت کرنا تھا ،ٹیم کا خیال ہے کہ ان کے پاس اگلے ماہ ورلڈ کپ کا پہلا میچ جیتنے کا اچھا موقع ہے ۔