نیشنل مینز اینڈ ویمنز 100 میٹر ریس 31 جنوری کو ایچی سن کالج لاہور میں ہوگی

نیشنل مینز اینڈ ویمنز 100 میٹر ریس  31 جنوری کو ایچی سن کالج لاہور میں ہوگی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) نیشنل مینز اینڈویمنز 100 میٹر ریس31 جنوری کو ایچی سن کالج لاہور میں ہوگی۔

ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے صدر بریگیڈیئر (ر)وجاہت حسین نے بتایا کہ ریس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں ، ایونٹ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لیں گے ،اس سلسلہ میں ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے تمام فیڈریشن کے ساتھ منسلک اداروں کو بھی شرکت کی ہدایات جاری کر دی ہیں، عرفان علی رانا کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کردیا گیا ہے ۔ ریس میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اندراج20 جنوری تک ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے دفتر میں کروایا جا سکتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں