برجیس خان نے قومی انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

برجیس خان نے قومی انڈر  21 سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

کراچی (سپورٹس ڈیسک )برجیس خان نے سنسنی خیز مقابلے میں پنجاب کے ایم فرحان کوشکست دیکر قومی انڈر 21 اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔

پی بی ایس اے کے اعزازی سیکرٹری نوید کپاڈیہ کے مطابق جہانگیر خان سپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے جانیوالے ایونٹ میں برجیس خان نے تین کے مقابلے میں چار فریمز سے فائنل جیت لیا۔ مہمان خصوصی عبدالقادر میمن نے برجیس خان کو 70,000 اور ٹرافی دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں