بھارت کیخلاف انڈر19 میچ کا بائیکاٹ کریں، باسط کی تجویز
ہاتھ نہ ملانے کا قانون ہے تو پھر بائیکاٹ کا بھی قانون موجود ہے ،سابق کرکٹر
لاہور (سپورٹس ڈیسک)سابق کرکٹر باسط علی نے کہا ہے کہ دنیا کی آنکھیں کھولنی ہیں تو یکم فروری کو پاک بھارت انڈر19 میچ کا بائیکاٹ کرلیں۔ ایک انٹرویو میں باسط علی نے بھارتی انڈر19 ٹیم سے ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کی تجویز پیش کر تے ہوئے کہا کہ ہاتھ نہ ملانے کا قانون ہے تو پھر بائیکاٹ کرنے کا بھی قانون موجود ہے ۔باسط علی نے کہا کہ براڈ کاسٹرز کو سب سے زیادہ فائدہ پاک بھارت میچ سے ہوتا ہے ، پاک بھارت میچ کا ایک ہزار والا ٹکٹ 10 ہزار ڈالرز میں بکتا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات نہ ہوتی تو فیصلہ ہوجانا تھا کہ بھارت سے پہلے راؤنڈ کا میچ نہیں کھیلیں گے ، کرکٹ میں سیاست نہیں آنی چاہی، محسن نقوی آئی سی سی سے بات کرینگے پھر وزیراعظم جمعہ یا پیر کو فیصلہ کرینگے ۔سابق قومی کرکٹر نے کہا کہ محسن نقوی نے پلیئرز سے میٹنگ کی لگ یہی رہا تھاکہ بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کرینگے ، محسن نقوی نے پلیئرز سے میٹنگ کی لگ یہی رہا تھا کہ بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ کریں گے ۔ باسط علی نے کہا کہ بھارت میں جب فسادات ہورہے تھے اس وقت بھی پاکستان نے بھارت میں جاکر کھیلا ہے ، بھارت نے آئی پی ایل اور پیسے کی بدولت لوگوں کو خریدا ہوا ہے ۔ ہائبرڈ ماڈل بھارت نے شروع کیا ہے جس کا جواب بنگلادیش اور پاکستان نے بھی دیا ہے ۔