آسٹریلین اوپن میں ٹاپ کھلاڑیوں کو فٹنس ٹریکرز اتارنے کی ہدایت

آسٹریلین اوپن میں ٹاپ کھلاڑیوں  کو فٹنس ٹریکرز اتارنے کی ہدایت

میلبورن (سپورٹس ڈیسک)آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوران قابلِ استعمال فٹنس ٹریکرز(ویئریبل ڈیوائسز) ایک نیا تنازع بن گئے ہیں۔۔

، جہاں عالمی شہرت یافتہ کھلاڑیوں کارلوس الکاراز، جینک سنر اور سبالینکا کو میچوں کے دوران یہ آلات اتارنے کی ہدایت دی گئی۔ آئی ٹی ایف کے ساتھ ساتھ مردوں اور خواتین کے ٹورز میں ان کی اجازت ہے ۔ تاہم تاحال یہ اجازت گرینڈ سلام ٹورنامنٹس آسٹریلین اوپن، فرنچ اوپن، یو ایس اوپن اور ومبلڈن اوپن ٹینس تک نہیں بڑھائی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں