پی سی بی کا سلطانز کے پلیئرز کی ریٹینشن کیلئے آزاد پینل تشکیل دینے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کی ریٹینشن کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آزاد پینل تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔۔۔
آزاد پینل آکشن سے قبل ملتان سلطانز کے سکواڈ میں برقرار رہنے والے 4کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ پلیئِرز آکشن سے قبل ملتان فرنچائز کے حقوق کی نیلامی کرے گا۔ آکشن میں ٹیم کا انتخاب ٹیم کے نئے مالکان اور ان کی ٹیم کرے گی۔دوسری طرف غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا ہے ۔