2030 فٹبال ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کرینگے ،سپین کا دعویٰ

2030 فٹبال ورلڈ کپ فائنل  کی میزبانی کرینگے ،سپین کا دعویٰ

میڈرڈ(سپورٹس ڈیسک)سپین نے دعویٰ کیا ہے کہ 2030 فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل کی میزبانی کریں گے۔

رائل ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے صدر رافیل لوزان کے مطابق سپین 2030 کے ورلڈ کپ کے فائنل کا سٹیج سجائے گا جسے وہ پرتگال اور مراکش کے ساتھ منعقد کر رہا ہے ،مراکش چاہتا ہے کہ یہ میچ گرینڈ سٹیڈ حسن II میں کاسا بلانکا میں رہے ،لوزان نے کہا کہ سپین نے کئی سالوں سے اپنی تنظیمی صلاحیت کو ثابت کیا ہے یہ 2030 ورلڈ کپ کا رہنما ہوگا اور فائنل یہاں ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں